سورة الأنبياء - آیت  38
							
						
					وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
							ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
							
						اور یہ کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو بتلاؤ یہ وعدہ کب ظہور میں آئے گا؟
								تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
							
							
							آیت (٣٨) سے (٤٧) تک مشرکین مکہ کو ان کی سرکشی و غفلت پر سرزنش کی ہے کہ سچائی کی نشانیاں دیکھتے تھے بشارت و نذارت کے پیہم اعلانات سنتے تھے مگر شرارت سے باز نہیں آتے تھے اور نصیحت پکڑنے کی جگہ اعلان حق کی ہنسی اڑاتے تھے۔
