سورة البقرة - آیت 241
وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (یاد رکھو) جن عورتوں کو طلاق دے دی گئی ہو تو چاہیے کہ انہیں مناسب طریقہ پر فائدہ پہنچایا جائے (یعنی ان کے ساتھ جس قدر حسن سلوک کیا جاسکتا ہے کیا جائے) متقی انسانوں کے لیے ایسا کرنا لازمی ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
نکاح و طلاق کے احکام کا بیان ختم کرتے ہوئے، مطلقہ عورتوں کے لیے احسان و سلوک کا مکرر حکم کیونکہ اس معاملہ میں رشتہ کار مردوں کے ہاتھ میں تھا اور عورتوں کا پہلو کمزور تھا اس لیے ضروری تھا کہ بار بار حسن سلوک اور عفو و درگزر پر زور دیا جائے