سورة طه - آیت 103

يَتَخَافَتُونَ بَيْنَهُمْ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا عَشْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ آپس میں چپکے چپکے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوں گے ہم (اس حالت میں یعنی پہلی اور دوسری زندگی کی درمیانی حالت میں) ہفتہ عشرہ سے زیادہ کیا رہے ہوں گے؟

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (١٠٣) کا وہی مطلب ہے جو پچھلی سورتوں میں گزر چکا ہے، آدمی سو کر اٹھتا ہے تو نہیں جانتا کتنی دیر سویا، یہی حال دوسری زندگی میں ہوگا، انسان اپنی پچھلی زندگی یاد کرے گا تو ایسا معلوم ہوگا جیسے چند دن پہلے کی بات ہو۔ ایک کہے گا ہفتہ عشرہ کی بات ہے، دوسرا جو اندازہ لگانے میں زیادہ تیز ہوگا، کہے گا نہیں صرف ایک دن کی بات، دوسری جگہ اس سے بھی کم اندازہ کی تعبیر آئی ہے۔ (عشیۃ او ضحاھا)۔