سورة التوبہ - آیت 18
إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ ۖ فَعَسَىٰ أُولَٰئِكَ أَن يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
فی الحقیقت مسجدوں کو آباد کرنے والا تو وہ ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا، نماز قائم کی، زکوۃ ادا کی اور اللہ کے سوا اور کسی کا ڈر نہ مانا۔ جو لوگ ایسے ہیں انہی سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ (سعادت و کامیابی کی) راہ پانے والے ثابت ہوں گے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (١٨) میں مومن صادق کی جو تعریف بیان کی ہے اس میں ایمان باللہ اور قیام صلوۃ اور ادائے زکوۃ کے ساتھ یہ بھی فرمایا کہ اللہ کے سوا کسی کا ڈرنہ مانا، اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کے نزدیک اسلام کے فکری و عملی ارکان میں سے ایک رکن یہ بھی ہے اور جس دل میں ما سوال اللہ کی دہشت ہو وہ پورا مسلمان نہیں۔