سورة الانفال - آیت 21

وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور دیکھو ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے (زبان سے) کہا تھا ہم نے سنا، اور واقعہ یہ تھا کہ وہ سنتے نہ تھے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٢١) میں اہل کتاب کی طرف اشارہ ہے کہ تورات و انجیل سنتے تھے، مگر حقیقتا نہیں سنتے تھے کیونکہ اگر سمجھ کر سنتے تو عمل کرتے افسوس، مسلمانوں کا بھی قرآن سننا ویسا ہی سننا ہوگیا۔ وہ سمجھتے ہیں جن حرفوں کی آوازوں سے قرآن کے الفاظ بنے ہیں انہیں کسی نہ کسی طرح کان میں ڈال لینا سماعت قرآن ہے، اس سے زیادہ کسی بات کی ضرورت نہیں۔