سورة الانعام - آیت 155
وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (اسی طرح) یہ برکت والی کتاب ہے جو ہم نے نازل کی ہے۔ لہذا اس کی پیروی کرو، اور تقوی اختیار کرو، تاکہ تم پر رحمت ہو
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) قرآن حکیم کتاب مبارک ہے یعنی اس کے استفادے سے خیروبرکت کے تمام دروازے کھل جاتے ہیں ، اور یہ خوش اعتقادی نہیں ، حقیقت ہے جب بھی اس پر عمل کیا گیا ہے ، اس نے اپنے معجزات وخوارق سے دنیا کو حیران کردیا ہے ۔ آج جس قدر زندگی، جس قدر روشنی اور بیداری نظر آرہی ہے یہ قرآن ہی کا طفیل ہے ۔