سورة الانعام - آیت 127

لَهُمْ دَارُ السَّلَامِ عِندَ رَبِّهِمْ ۖ وَهُوَ وَلِيُّهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان کے پروردگار کے پاس سکھ چین کا گھر ایسے ہی لوگوں کے لیے ہے اور جو عمل وہ کرتے رہے ہیں ان کی وجہ سے وہ خود ان کا رکھوالا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سلامتی کا گھر : (ف2) جنت کا ایک نام ﴿دَارُ السَّلَامِ ہے ، یعنی روح وجسم کی سلامتی کا ملجاو مأوی ، جہاں ہر اضطراب اور بےچینی کا علاج ہے ، جہاں نفس کی بےقراریاں دور ہوتی ہیں ، جہاں کامل سکون اور طمانیت میسر ہے ،