سورة المآئدہ - آیت 84
وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَن يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّالِحِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم اللہ پر اور جو حق ہمارے پاس آگیا ہے اس پر آخر کیوں ایمان نہ لائیں، اور پھر یہ توقع بھی رکھیں کہ ہمارا رب ہمیں نیک لوگوں میں شمار کرے گا؟
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ قرآن ایمان باللہ اور حق کی دعوت ہے اس لیے اقرار و اعتراف نہ کرنا ، شقاوت وہ بدبختی کے مترادف ہے ۔