سورة المآئدہ - آیت 79
كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَن مُّنكَرٍ فَعَلُوهُ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ جس بدی کا ارتکاب کرتے تھے، اس سے ایک دوسرے کو منع نہیں کرتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کا طرز عمل نہایت برا تھا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: يَتَنَاهَوْنَ: مادہ تناھی ، رکنا ۔ باز رہنا ۔