سورة المآئدہ - آیت 43
وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِندَهُمُ التَّوْرَاةُ فِيهَا حُكْمُ اللَّهِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا أُولَٰئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یہ کیسے تم سے فیصلہ لینا چاہتے ہیں جبکہ ان کے پاس تورات موجود ہے جس میں اللہ کا فیصلہ درج ہے؟ پھر اس کے بعد (فیصلے سے) منہ بھی پھیر لیتے ہیں (٣٨) دراصل یہ ایمان والے نہیں ہیں۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٢) (آیت) ” وکیف یحکمونک “۔ میں اظہار تعجب ہے یعنی جب تورات میں قتل کی سزا واضح طور پر مرقوم ہے تو پھر یہ کیا سمجھ کر آپ کو حکم بنا رہے ہیں مقصد یہ ہے کہ رعایت کے طالب ہیں ، ورنہ صحیح فیصلہ پر انہیں اطمینان خاطر نہیں ۔ حل لغات : بالقسط : یعنی بلارعایت وجانب داری کے شریعت وآئین کے بالکل مطابق ۔ یحکمون : مصدر تحکیم ۔ حکم بنانا ، منصف بنانا ، ربانیون : اللہ والے ۔