سورة الفاتحة - آیت 7

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ راہ جو ان لوگوں کی راہ ہوئی جن پر تو نے انعام کی۔ ان کی نہیں جو پھٹکارے گئے اور نہ ان کی جو راہ سے بھٹک گئے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف6) ضال ومغضوب سے وہ لوگ مراد ہیں جو صراط مستقیم سے بھٹک گئے ہیں اور پھر تمرد وسرکشی کی وجہ سے کسی نہ کسی طرح عذاب میں گرفتار ہیں ۔