سورة النسآء - آیت 164

وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ ۚ وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَىٰ تَكْلِيمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نیز خدا کے وہ رسول جن کا حال ہم (قرآن میں) پہلے سنا چکے ہیں اور وہ جن کا حال ہم نے تمہیں نہیں سنایا، اور (اسی طرح) اللہ نے موسیٰ سے کلام کیا جیسا کہ واقعی طور پر کلام کرنا ہوتا ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) مختلف انبیاء علیہم السلام کا ذکر کرکے اب یہ فرمایا ہے کہ تمام دنیا میں خدا کے پیغمبر (علیہ السلام) آئے ہیں اور ہر گوشہ ارض ان کے قدوم برکت لزوم سے مفتحز ہوا ہے اور یہ کوئی ضروری نہیں کہ قرآن حکیم میں سب انبیاء علیہم السلام کا نام بنام ذکر ہو پس یہ جان لیجئے کہ تمہیں انہیں پیغمبروں کے نام اور حالات بتائے گئے ہیں جن سے تمہارے کان آشنا ہیں ۔