سورة البينة - آیت 5

وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

حالانکہ ان کو اس کے سوا کوئی حکم نہ دیا گیا تھا کہ وہ ایک اللہ کی بندگی کریں، خالص اسی کی اطاعت کرتے ہوئے، یک سو ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں اور یہی درست دین ہے (٢)۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: حُنَفَاءَ ۔ اخلاص کے ساتھ ۔ ریاکاری اور خود غرضی سے الگ ہوکر۔ دِينُ الْقَيِّمَةِ۔ ایسا دین جس پر عمل کرنے سے قوموں میں قوت اور توانائی پیدا ہوتی ہو اور جس کی تعلیمات سے ان کی دینی اور دنیوی تمام ضروریات پوری ہوتی ہوں۔