سورة الشمس - آیت 14

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مگرانہوں نے پیغمبر کی تکذیب کی اور اونٹنی کو ہلاک کرڈالا، آخرکار ان کے گناہوں کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر سخت ہلاک نازل کی اور سب کا صفایا کردیا

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) قوم ثمود کا ذکر ہے کہ جب انہوں نے حضرت صالح (علیہ السلام) کی مخالفت کی اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں حالانکہ انہوں نے پہلے سے کہہ رکھا تھا کہ تم اس کو پانی پینے سے نہ روکنا اور اسکا خیال رکھنا ۔ تو اللہ کا غضب بھڑکا اور ان کو پیغمبر (ﷺ) کی نافرمانی میں ہلاک کرڈالا اور اللہ اس نوع کے انجام سے قطعاً خائف نہیں ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایسی سرکش اور نافرمان قوموں کا مٹ جانا ہی بہتر ہے ۔ حل لغات : فَدَمْدَمَ۔ مسلسل ہلاکت نازل کی ۔