سورة النسآء - آیت 107

وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنفُسَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو لوگ اپنے اندر خیانت رکھتے ہیں تم ان کی طرف سے نہ جھگڑو۔ خدا ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو خیانت اور معصیت میں ڈوبے ہوئے ہیں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : يَخْتَانُونَ: مصدر اختیان ۔ خیانت کرنا ، نقصان پہنچانا ۔ خَوَّان: بہت خیانت کرنے والا ۔ أَثِيم: مجرم ۔