سورة الانشقاق - آیت 1
إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جب آسمان پھٹ جائے گا (١)
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سورہ انشقاق ف 1: یہ سورۃ مکی ہے اور اس میں مسائل معاد سے زیادہ تر بحث کی گئی ہے ۔ جیسا کہ مکی سورتوں کی خصوصیت ہے ۔ فرمایا کہ جب قیامت آجائے گی اور اللہ کا حکم ہوگا کہ یہ قبہ زرنگار توڑ دیا جائے ۔ تاکہ فرشتے اس میں آجاسکیں اور یہ بساط ارضی کھینچ کو بڑھا دی جائے تو اس میں ان کو قطعاً تخلف نہیں ہوگا ۔ دونوں انتہائی عاجزی سے اللہ کے حکموں کی اطاعت کریں گے *۔