سورة النبأ - آیت 9
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور تمہاری نیند کو ایک غافل کردینے والی چیز نہیں بنایا؟ (٣)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: سُبَاتًا۔ سبت کے معنی اصل میں قطع کرنے کے ہیں ۔ نیند چونکہ بےآرامی کو دور کردیتی ہے اور دن بھر کی کو فتوں اور مصیبتوں سے رشتہ غور وفکر کو منقطع کردیتی ہے اس لئے اس کو سباتا کہا جاتا ہے ۔ یعنی منقطع کرنے والی ۔