سورة الإنسان - آیت 16
قَوَارِيرَ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
شیشے بھی وہ جو چاندی کی قسم کے ہوں گے (یعنی سفید شفاف) جن کو (خدام جنت نے) ٹھیک ٹھیک اندازے کے موافق بھرا ہوگا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: قَوَارِيرَ مِنْ فِضَّةٍ۔ یعنی وہ آبخورے ، چاندی اور شیشے کے مرکب سے بنائے جائیں گے ۔