سورة النسآء - آیت 71

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا خُذُوا حِذْرَكُمْ فَانفِرُوا ثُبَاتٍ أَوِ انفِرُوا جَمِيعًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے ایمان والو ! (دشمن سے مقابلے کے وقت) اپنے بچاؤ کا سامان ساتھ رکھو، پھر الگ الگ دستوں کی شکل میں (جہاد کے لیے) نکلو، یا سب لوگ اکٹھے ہو کر نکل جاؤ

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

﴿خُذُوا حِذْرَكُمْ﴾: (ف2) حذر کے معنی علامہ زمحشری نے یہ کہے ہیں کہ وہ ہر شے جو تمہیں دشمنوں سے محفوظ رکھے ، چاہے وہ از قبیل تدابیر ہو چاہے از قسم اسلحہ ، یعنی مسلمان بہرحال محتاط ‘ بیدار اور خطرناک رہے ، دشمن اس کے داب وجلال سے لرزہ براندام ہو ، آہ ! آج مسلمان کا علم ان آیات پر بالکل نہیں ، نتیجہ یہ ہے کہ ہر نوع کی ذلتوں اور حقارتوں کا مرکز بنا ہوا ہے ۔