سورة الملك - آیت 30

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاءٍ مَّعِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان سے کہہ دیجئے بھلاتم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ تمہارا پانی (جوتم پیتے ہو) اگر زمین میں نیچے اترجائے تو کون ہے جو تم کو نتھرا (یابہتا ہوا) پانی لاکردے گا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) یہ پانی اسکا کتنا بڑا انعام ہے کہ زندگی کے لوازم میں سے اولین اس کا شمار ہے ۔ اگر تم کو نہ ملے سوتے خشک ہوجائیں کنوئیں اتنے عمیق ہوجائیں کہ پانی کی بوند بھی حاصل کرنا دشوار ہو تو بتاؤپھر کیا تمہارے معبودان باطل تمہاری کوئی مدد کرسکتے ہیں ۔ اگر جواب نفی میں ہے اور یقینا نفی میں ہے تو اٹھو اور اظہار تشکر میں اس کے سامنے جھک جاؤ۔ حل لغات: غَوْرًا۔ گہرا ۔ عمیق ۔ مَعِينٍ۔ آب رواں ۔