سورة التغابن - آیت 12
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اللہ کی طاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو پھر اگر تم روگردانی کرتے ہو تو ہمارے ذمہ تو صرفصاف صاف پہنچادینا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) اسلام کے نزدیک اصل شئے اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی محبت ہے ۔ اور اس کے بعد جتنے رشتے اور علائق ہیں ان کی حیثیت محض ثانوی ہے ۔ اس لئے وہ یہ نہیں چاہتا کہ جنسی جذبات یا پدرانہ تعلق خاطر خدمت اسلام کے سلسلہ میں حائل ہو ۔ اسلامی نقطہ نگاہ سے بیوی کے حقوق اور بچوں کے خیالات کی رعایت اسی وقت ضروری ہے جبکہ ان کے مقصود اعلاء کلمۃ اللہ کا فریضہ ادا کرناہو ۔ اور جب یہ پاؤں کی زنجیریں اور گردن کا طوق بن جائیں تو اس وقت ان کی حیثیت دشمنوں کی سی ہے جن سے تمہیں ہوشیار اور محتاط رہنا چاہیے ۔