سورة الجمعة - آیت 5

مَثَلُ الَّذِينَ حُمِّلُوا التَّوْرَاةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا ۚ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جن لوگوں پر تورات کے (علم وفضل کا) بار ڈالا گیا تھا پھر انہوں نے اس کابار نہ اٹھایا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو بڑی بڑی کتابیں اٹھائے ہوئے ہو جن لوگوں نے اللہ کی آیات کی تکذیب کی ان کی مثال (اس سے بھی) بری ہے اور ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا (٣۔ ٤)۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: حُمِّلُوا۔ ان پر ذمہ داری نہ ڈالی۔ أَسْفَارًا۔ سفر کی جمع ہے ۔ بمعنی کتابیں۔