سورة الحديد - آیت 12

يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَىٰ نُورُهُم بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِم بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس دن تم مسلمان مردوں اور عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کانوران کے ساتھ ساتھ اور ان کے آگے آگیچل رہا ہوگا اور ان سے کہا جائے گا کہ آج کے دن تمہارے لیے فتح ومراد کی بشارت ہے، ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی (اور اس لیے کہ ان کی شادابی متغیر ہونے والی نہیں) وہ (سرور وراحت کی) اس حالت میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بڑی ہی کامیابی ہے جو انہیں حاصل ہوگی۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔