سورة القمر - آیت 2
وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (کفار کا حال یہ ہے کہ) خواہ کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو اس سے اعراض کرجاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ توایک چلتا ہواجادو ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ۔ دائمی جادو ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ لوگ حضور (ﷺ) کی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اپنے لئے حیران کن سمجھتے تھے۔