سورة الطور - آیت 46
يَوْمَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس دن ان کا مکروفریب ان کے کچھ کام بھی نہیں آئے گا اور نہ کہیں سے ان کو مدد پہنچے گی
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) غزوہ بدر کی طرف اشارہ ہے کہ اس میں صنادید فریش کو چن چن کر مار ڈالا گیا اور ان کے سارے نازاور غرور کو خاک میں ملادیا گیا ۔