سورة الطور - آیت 43
أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یا پھر خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے اگر یہی بات ہے تو یقین کرو کہ الہ تعالیٰ کی ذات ان کے شرک سے پاک ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 5)فرمایا کہ کیا اللہ کے سوا ان کے پاس دوسرا خدا بھی ہے ؟ یعنی کیا یہ محسوس کرتے ہیں کہ اس کائنات میں کوئی دوسری شخصیت بھی کارفرما ہے ! جس کے ہاتھ میں دنیا کا انتظام وانصرام ہے ۔ اگر نہیں ، تو پھر کیوں اسی کے آستانہ جلال پر نہیں جھکتے ۔