سورة الطور - آیت 42

أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یاان کا ارادہ مکروفریب پھیلانے کا ہے؟ اگر ایسا ہے تو یادرکھیں کہ یہ منکر خود ہی (شیطان کے) فریب میں پڑے ہیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 4: فرمایا : یہ لوگ مسلمانوں اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ان کو معلوم نہیں ۔ کہ ان کی تدبیریں ان کے کچھ کام نہ آئیں گی *۔ حل لغات :۔ مغرم ۔ نادان * کشفا ۔ کسی چیز کا ٹکڑا ۔ واحد اور جمع دونوں کے آتا ہے *۔