سورة الطور - آیت 23
يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ جنت میں شراب کے جام لپک لپک کرلے رہے ہوں گے جس میں نہ کوئی یا وہ گوئی ہوگی اور نہ کوئی گناہ کی بات۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) اور شراب کے قدموں پر چھینا جھپٹی کرینگے مگر بےہودگی کے ساتھ نہیں نہ گناہوں میں شغف کی وجہ سے بلکہ ظاہر تشکر وامتنان کے لئے چھوٹے چھوٹے بچے جو پاکیزگی اور خوبصورتی میں موتیوں کی طرح ہونگے ان کے کام کاج کے لئے مقرر ہونگے ۔ جن کی خدمات سے انکا دل مسرور ہوگا ۔ گویا وہ ہر چیز ان کو مہیا ہوگی جس کی نفس انسانی آرزو کرسکتا ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ شرط اطاعت ہے اور اللہ کی فرمانبرداری ۔ حل لغات : لَا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ۔ غرض یہ ہے کہ اہل بہشت کا مذاق ووجدان اس درجہ وہاں اصلاح پذیر ہوجائے گا کہ یہ چیزیں قطعاً ان میں نہ ہوں گی۔