سورة ق - آیت 32
هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کہاجائے گا یہی وہ جنت ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا کہ یہ ہراس شخص کے لیے ہوگی جو رجوع کرنے والا اور حقوق الٰہی کی حفاظت کرنے والا تھا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : أَوَّابٍ۔ اوب سے ہے ۔ جس کے معنی رجوع کے ہیں ۔ حَفِيظٍ۔ اللہ کے احکام کو نگاہ میں رکھنے والا ۔