سورة الحجرات - آیت 6

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے مسلمانو !(٣) اگر تمہارے ایک فاسق کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلو، ایسا نہ ہو کہ اس خبر کی بنا پر غلطی سے کسی قوم کو نقصان پہنچا دو اور آخر میں نادم ہوناپڑے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : فَاسِقٌ۔ برا آدمی ۔ ناقابل اعتماد۔