سورة الفتح - آیت 18
لَّقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بلاشبہ ان مومنوں سے اللہ راضی ہوگیا جو درخت کے نیچے آپ سے بیعت کررہے تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو ان کے دلوں کا حال معلوم تھا اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان پر سکینت نازل فرمائی اور بدلے میں ان کو قریبی فتح عنایت کی (٥)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : مَا فِي قُلُوبِهِمْ ۔ محل مدح میں ہے یعنی خلوص ومحبت ۔