سورة الفتح - آیت 11

سَيَقُولُ لَكَ الْمُخَلَّفُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ شَغَلَتْنَا أَمْوَالُنَا وَأَهْلُونَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا ۚ يَقُولُونَ بِأَلْسِنَتِهِم مَّا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ۚ قُلْ فَمَن يَمْلِكُ لَكُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا ۚ بَلْ كَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی ! وہ بدوی جو (غزوہ حدیبیہ) میں پیچھے رہ گئے تھے وہ ضرور آکر کہیں گے آپ سے کہ ہمیں ہمارے اموال اور اہل وعیال کی فکر نے مشغول کررکھا ہے سوآپ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں، یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جوان کے دلوں میں نہیں ہے اگر اللہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے یاکسی نفع سے بہرمند کرنا چاہے تو کون ہے جو تمہارے معاملہ میں اللہ کے سامنے کسی چیز کا اختیار رکھتا ہو بلکہ (بات یہ ہے کہ) جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سب سے باخبر ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔