سورة الأحقاف - آیت 26
وَلَقَدْ مَكَّنَّاهُمْ فِيمَا إِن مَّكَّنَّاكُمْ فِيهِ وَجَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَأَبْصَارًا وَأَفْئِدَةً فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَلَا أَبْصَارُهُمْ وَلَا أَفْئِدَتُهُم مِّن شَيْءٍ إِذْ كَانُوا يَجْحَدُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم نے ان کو ان چیزوں میں قدرت دی تھی جو تم کو نہیں دی ہم نے ان کو کان آنکھیں اور دل دے رکھے تھے مگر نہ تو ان کے کان ان کے کچھ کام آئے اور نہ آنکھیں اور دل ہی، کیونکہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اس کے پھیر میں آگئے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مَكَّنَّاهُمْ۔ سکنت اور قوت عطا کررکھی تھی ۔ يَجْحَدُونَ۔ جحود سے ہے ۔ یعنی انکار کرنا ۔