هَٰذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
یہ نامہ اعمال ہماری کتاب ہے جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک شہادت دے رہا ہے جو کچھ بھی تم کرتے تھے اسے ہم لکھواتے جارہے تھے
کامیابی کا اصلی مفہوم ف 1: قرآن حکیم مکے کے مدہوش لوگوں کو کہتا ہے ۔ کہ یہ ضروری نہیں کہ تمہاری دولت مندی ہمیشہ تمہارا ساتھ دے ۔ اور تم اپنی بداعمالیوں پر دائما فخر کرتے رہو ۔ بلکہ آپ وقت آئے گا ۔ جب تم نہایت تضرع ولحاح کے ساتھ زانو کے بل گر پڑو گے اور اپنے نامہ اعمال کو دیکھو گے ۔ اس وقت تم سے کہا جائے گا ۔ کہ آج مکافات کا دن ہے ۔ آج تم سے تمہاری مدہو ہشوں اور غفلتوں کا انتقام لیا جائے گا ۔ آج تم کو بتایا جائے گا ۔ کہ غرور ونخوت کا انجام کیا ہے ۔ یہ نامہ اعمال اور صحیفہ کردار بولے گا ۔ اور ایک ایک کرکے تمہارے گناہوں کو شمار کرتا جائے گا *۔ حل لغات :۔ جاثیہ ۔ زانو کے بل *۔