سورة الدخان - آیت 4

فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ وہ روایت ہے) جس میں ہر محکم کا کام فیصلہ کیا جاتا ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : يُفْرَقُ۔ یعنی یہ طے کیا جاتا ہے ۔ یہ واضح رہے کہ جہاں تک علم ازلی کا تعلق ہے اس میں تو کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوتی ۔ اور وہ تو ہمیشہ سے بالکل یکساں حالت میں ہے البتہ اس کے ماتحت فرشتوں کو بتایا جاتا ہے کہ یوں انتظام وانصرام ہوگا ۔ تو اس میں ایک نوع کا تقرر وتعین ہوتا ہے ۔ جو ان کی سہولت اور آسانی کے لئے کیا جاتا ہے ۔