سورة الزخرف - آیت 74
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یقینا مجرم عذاب جہنم میں ہمیشہ رہیں گے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) یہ جہنم ہے جو اللہ کے مقام غضب وغصہ کا مظہر ہے ۔ یہاں تکلیف ہے، دکھ ہے ، سزا ہے ، توہین ہے ۔ اور زندگی کا وہ مفہوم ہے جو نہایت اذیت دہ ہوتا ہے ۔ اور یہ نتیجہ ہے ، بدعملی کا ، فسق وفجور کا ، ناشکرگزاری کا اور نافرمانی اور معصیت کا ۔