سورة الزخرف - آیت 25
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آخرکار ہم نے ان سے انتقام لیا سوآپ دیکھ لیجئے کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہو؟۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) ان کی اس سرکشی کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ لوگ صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔ اور قدامت پرستی کے عمیق غاروں میں مدفون ہوگئے ۔