سورة الزخرف - آیت 20

وَقَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمَٰنُ مَا عَبَدْنَاهُم ۗ مَّا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ کہتے ہیں کہ اگر خدائے رحمن چاہتا تو ہم ان کی عبادت نہ کرتے ان کو اصل بات کا علم نہیں ہے محض تخمینے لگاتے ہیں

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات :۔ یخرصون : خوص سے ہے ۔ یعنی اٹکل سے اندازہ کرنا * اثارھم ۔ نقوش قدم * مترفوھا ۔ سرمایہ دار ۔ آسودہ حال لوگ *۔