سورة الشورى - آیت 47

اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۚ مَا لَكُم مِّن مَّلْجَإٍ يَوْمَئِذٍ وَمَا لَكُم مِّن نَّكِيرٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے غافل لوگو اس فیصلہ کن دن کے آنے سے پہلے اپنے خدا کا کہا مان لوجواس کیطرف سے عمال بد کے نتائج میں آنے والا ہے) اور اس کاٹلنا ممکن نہیں اس دن نہ تمہارے لیے کہیں کوئی پناہ ہوگی اور نہ اپنے اعمال بد سے انکار ہی کرسکو گے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

آیت 47۔48 ف 1: اس دن سے پہلے پہلے اللہ کی اطاعت کا عہد کرلو ۔ اور کاملاً اختیار اور فرمانبرداری اختیار کرو ۔ کیونکہ اس دن گنہگاروں کے لئے کوئی پناہ کی جگہ نہیں ہے ۔ اور نہ یہ ممکن ہے ۔ کہ کوئی شخص اس دن تمہارے بارے میں اللہ سے جھگڑا کرسکے اور بحث کرسکے *۔