سورة فصلت - آیت 16
فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي أَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَخْزَىٰ ۖ وَهُمْ لَا يُنصَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آخرکار ہم نے چند منحوس دنوں میں ان پر سخت طوفانی ہوابھیج دی تاکہ انہیں اس دنیا کی زندگی ہی میں ذلت ورسوائی کے عذاب کا مزہ چکھادیں اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں زیادہ رسواکن ہے اور وہاں ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی (٣)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : صَرْصَرًا ۔ وہ ہوا جو تیز اور تندہو ۔ اور پھر شدید طور پر ٹھنڈی بھی ہو۔ نَحِسَاتٍ ۔ منحوس یا سردی کے دن۔ أَخْزَى ۔ زیادہ رسوا کن۔