سورة فصلت - آیت 13
فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس پر بھی وہ اگر روگردانی اختیار کریں تو آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں تم کا اسی طرح کے اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا کہ عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: صَاعِقَةً۔ آفت ۔ بدحواس کردینے والی مصیبت۔ للمرۃ من الصعق۔