سورة فصلت - آیت 3

كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں کھول کھول کر بیان کی گئی ہیں عربی زبان میں پڑھی جانے والی (١) ان لوگوں کے لیے جوعلم رکھتے ہیں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : فُصِّلَتْ۔ تفصیل سے ہے جس کے معنی جدا جدا کرکے بیان کرنے کے ہیں ۔ اور شرح وبسط کے ساتھ بیان کرنے کے بھی ہیں او یہ بھی کہ ان آیتوں میں تواصل کی بلیغ اور موسیقی خیز رعایت رکھی گئی ہے ۔ جو صوتی مناسبت کے لئے نہایت ضروری تھے ۔ اور ان تواصل کا یہ فائدہ بھی ہے کہ گویا پوری آیت کا مضمون ان میں سما جاتا ہے۔