سورة غافر - آیت 18
وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ ۚ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے نبی۔ آپ ان لوگوں کو اس قریب آنے والے دن کی مصیبت سے ڈرایے جس دن کلیجے منہ کو آرہے ہوں گے اور لوگ غم کے گھونٹ پی رہے ہوں گے اس دن ظالموں کانہ کوئی ہمدردی کرنے والا دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی جس کی بات مان لی جائے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: يَوْمَ الْآزِفَةِ۔ وہ دن جو اپنی قطعیت کے اعتبار سے بالکل قریب الوقوع ہو۔ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ۔ مجاز ہے مقصد یہ ہے کہ جب لوگ انتہائی اضطراب اور بےچینی کو محسوس کرینگے اور مارے ہول کے ان کے کلیجے منہ کو آنے لگیں گے ۔