سورة غافر - آیت 10
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِن مَّقْتِكُمْ أَنفُسَكُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيمَانِ فَتَكْفُرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جن لوگوں نے کفر کیا ان کو (قیامت کے دن) پکار کرکہاجائے گا کہ آج جتنا شدید غصہ تمہیں اپنے آپ پر آرہا ہے اللہ تم پر اس سے بھی زیادہ غضبناک ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی اور تم کفر کرتے تھے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: لَمَقْتُ اللَّهِ۔ یعنی اللہ کا غصہ اور ناراضی۔