سورة الزمر - آیت 73

وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کو گروہ درگروہ جنت کی طرف چلایاجائے گا یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوں گے اور جنت کے خازن ان سے کہیں گے تم پرسلام ہوتم خوش حال رہو سو جنت میں ہمیشہ رہنے کے لیے اس میں داخل ہوجاؤ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : زُمَرًا ۔ جمع زمرہ آدمیوں کے متفرق گروہ ۔ گروہ درگروہ ۔ خَزَنَتُهَا ۔ محافظ ۔