سورة الزمر - آیت 35
لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تاکہ ان لوگوں نے جو بدترین عمل کیے تھے انہیں اللہ تعالیٰ ان سے دور کردے اور انہیں ان کے بہترین اعمال کا صلہ عطا فرمائے جو وہ کیا کرتے تھے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) تکفیر سئیات سے یا تو یہ مراد ہے کہ عالم کفر میں ان سے گناہ سرزد ہوئے تھے ان کو معاف کردیا جائے گا ۔ اور ان کے مقابلہ میں انہیں بہترین اجر سے نوازا جائیگا ۔ اور یا یہ مقصد کہ اگر ایمان کی نعمت حاصل ہے تو پھر وہ لغزشیں اور کبائر جن کا صدور بتقاضائے بشریت ہوا ہے بخش دی جائیں گی ۔ اور ان کے نیک کاموں کا نہایت عمدہ اجر ملے گا ۔