سورة الزمر - آیت 30
إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے پیغمبر آپ کو مرنا بھی ہے اور یقینا انہیں بھی مرنا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) یعنی جہاں تک موت کا تعلق ہے وہ سب کے لئے مقدرات میں سے ہے ۔ آپ بھی باوجود اس جلالت قدر کے اس سے دوچار ہونگے ۔ اور یہ عظمائے قریش بھی ۔ پھر قیامت میں یہ فیصلہ ہوگا کہ کون حق پر تھا اور کون باطل پر ۔