سورة الزمر - آیت 18
الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جوکلام حق کو کان لگا کرسنتے ہیں اور اس کی اچھی باتوں پر عمل کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے ہدایت کے لیے کھول دیا اور یہی لوگ عقل سلیم رکھنے والے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) ﴿فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ﴾سے مقصود یہ نہیں ہے کہ قرآن میں احسن اور غیر احسن کی کوئی تقسیم موجود ہے ۔ بلکہ غرض یہ ہے کہ قرآن کو یہ لوگ کان لگا کر سنتے ہیں ۔ اور چونکہ اس کی تعلیمات سب کی سب برتر اور احسن ہیں ۔ اس لئے مجبور ہیں کہ ان کی پیروی کریں ۔