سورة الزمر - آیت 12
وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلمان بنوں
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: اول المسلمین سے غرض یہ ہے کہ میں وہ ہوں جس کے لئے ضروری ہے کہ تمام مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ قرار پاؤں ۔ میری زندگی تمام کائنات اسلامی کے لئے لائق تقلید اور قابل پیروی ہے ۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں *۔