سورة ص - آیت 34
وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَانَ وَأَلْقَيْنَا عَلَىٰ كُرْسِيِّهِ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم نے سلیمان کو آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پرایک جسد لاکرڈال دیا پھر سلیمان نے رجوع کیا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: فَتَنَّا۔ حضرت سلیمان کے ایک دوسرے واقعہ کا ذکر ہے جب وہ دشمنوں کے حملہ کی خبر سے متاثر ہوکر اپنی کرسی پر سے گر پڑے ، اور ان کو معلوم ہوا کہ حملہ کی خبر غلط ہے تو ہوش میں آئے اور سجدہ شکر ادا کیا ۔